تکنیکی خرابی مدنظر سہسرام کے شیوساگر نزدیک چار گھنٹے رکی رہ گئی وارانسی-رانچی وندے بھارت

تاثیر 21 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام کے شیوساگر قریب وارانسی-رانچی وندے بھارت ایکسپریس (ٹرین نمبر 20888) کچھ تکنیکی خرابی کی وجہکر جمعہ کو قریب تقریباً چار گھنٹے تک پٹریوں پر کھڑی رہ گئی ۔ ریلوے حکام نے تصدیق کی کہ واقعہ میں کسی مسافر یا ریلوے املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام مسافر محفوظ ہیں ۔ ٹرین مقررہ وقت پر وارانسی سے روانہ ہوئی تھی لیکن تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جسکی وجہ سے چار گھنٹہ شیوساگر میں اسے رکنا پڑ گیا ۔ ریلوے کا تکنیکی عملہ، انجینئرز اور دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے‌ ۔ ریلوے کی تکنیکی ٹیم نے کئی گھنٹے تک ٹرین کا معائنہ کیا اور مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی ۔ متبادل کے طور پر دوسرا انجن بلایا گیا  ضروری تکنیکی طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد انجن کو وندے بھارت ایکسپریس سے جوڑ دیا گیا، اور ٹرین تقریباً چار گھنٹے بعد اپنی منزل کیلئے روانہ ہوئی ۔ اس دوران ٹرین میں سوار مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ ٹرین گرم اور مرطوب موسم میں طویل وقت تک رکی رہی، بہت سے مسافر اپنے طے شدہ پروگراموں اور مستقبل کے سفر کے بارے میں پریشان تھے ۔ ریلوے انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ جدید ترین وندے بھارت ٹرین میں پریشانی کی وجہ کیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ہی مستقبل میں ایسے واقعات کے اعادہ کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائینگے ۔