روہتاس ضلع کے نئے ڈی ایم دیپک کمار مشرا نے سہسرام کلکٹریٹ پہنچ کر سنبھالا عہدہ

تاثیر 22 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ​​( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے نئے ضلع ت شری دیپک کمار مشرا نے آج سہسرام کلکٹریٹ پہنچ کر اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے، واضح ہو کہ آج سے قبل تک یہاں ضلع کلکٹر رہی ضلع کی پہلی خاتون شریمتی ادیتا سنگھ بہت ہی اچھے اچھے کارناموں سے یاد کی جاتی رہینگی یہ الگ بات کہ انکا تبادلہ نالندہ ضلع ہو گیا، جنھوں آج نئے تعینات ہونے والے ضلع کلکٹر شری دیپک کمار مشرا کو اپنا جارج  سونپ دیا ہے ۔ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد نئے ضلع کلکٹر شری دیپک کمار مشرا نے وہاں موجود عہدیداروں سے اپنا تعارف کرایا اور ضلع میں چلائی جارہی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں دریافت کیا ۔ انھوں نے کہا کہ سبھی کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے کہ تمام سرکاری اسکیموں کے فوائد ضلع کے ہر طبقے تک پہنچیں ۔ انھوں نے کہا کہ روہتاس ضلع کی تاریخی سرزمین پر آکر ہمیں فخر محسوس ہوا ہے اور کہا کہ ضلع کی ترقی کے لئے ہم تمام افسران و ملازمین اپنے فرائض پوری ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں تاکہ ضلع تیز رفتاری سے ترقی کر سکے ۔ انھوں نے کہا کہ ضلع کی ترقی ہی سبھی کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔