نئے ضلع کلکٹر دیپک کمار مشرا نے سبکا سمان جیون آسان مہم تحت لگائی ضلعی عوامی عدالت

تاثیر 22 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 22 جون 2026 کو ضلع کلکٹر روہتاس شری دیپک کمار مشرا نے سبکا سمان جیون آسان مہم کے تحت اپنے سہسرام کلکٹریٹ چیمبر میں ضلع عوامی عدالت کا اہتمام کیا ۔ جہاں پہنچے روہتاس ضلع کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے ضلع کلکٹر کے سامنے اپنے مسائل اور شکایات پیش کئے ۔ ضلع عوامی عدالت میں کل 16 افراد نے درخواستیں/شکایات جمع کرائی تھیں ۔ ضلع کلکٹر نے عوامی عدالت میں موصول ہونے والی شکایات کو سنجیدگی سے سنا اور متعلقہ عہدیداروں کو فوری عمل درآمدگی کی ہدایت دی ۔ درخواست گزار یوگیشور سنگھ جو کرگہر پولس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں گاؤں سوہاولیہ خرد کے رہنے والے ہیں نے سہسرام علاقے میں دھن پوروا گاؤں تھانہ نمبر 137 کھاتہ نمبر 130 پلاٹ نمبر 857 اور رقبہ 7.5 ایکڑ زمین سے متعلق معاملہ اٹھایا ۔ انھوں نے کہا کہ ٹائٹل سوٹ نمبر 1571/2022 میں سب جج 7 سہسرام ​​کی معزز عدالت نے 6 فروری 2026 کو جمود کا حکم دیا تھا اسکے باوجود سائٹ پر جاری تعمیراتی کام کے بارے میں شکایت درج کی گئی ۔ اس معاملے میں ضلع کلکٹر نے سرکل آفیسر اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر سہسرام ​​کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام کو روکیں اور ضروری کارروائی کریں ۔ دریں اثنا دینارا تھانہ علاقہ کے تحت بکرا گاؤں کے رہنے والے ہرراج رام نے زمین کی پیمائش کے لئے درخواست جمع کرائی، معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلع کلکٹر روہتاس نے ایڈیشنل کلکٹر-کم-ایڈیشنل ضلع کلکٹر روہتاس کو ہدایت دی کہ اسے جلد از جلد نمٹانے کے لئے ضروری کارروائی کریں ۔ اسکے علاوہ چناری تھانہ علاقہ کے کنارچولہ گاؤں کے رہنے والے شیو پوجن تیواری نے موضع کنارچولہ تھانہ نمبر 459 کھاتہ نمبر 88 کھسرہ نمبر 293 میں 4 ایکڑ 60 ڈیسمل اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش اور اسکے نتیجے میں ہونے والے تنازعہ کی شکایت درج کرائی تھی جسے ضلع کلکٹر نے سب ڈویژنل افسر سہسرام ​​کو ہدایت دی کہ وہ معاملے کی جانچ کریں اور قواعد کے مطابق کارروائی کریں ۔ اسی طرح دیگر تمام شکایات اور درخواستوں کو بھی فوراً نمٹانے کے لئے متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایت کی گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر روہتاس شری دیپک کمار مشرا نے کہا کہ ضلع کی سبھی عام لوگوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے جنتا دربار کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائیگا ۔