تاثیر 22 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 22/ جون (تاثیر بیورو) جے آئی ایس گروپ کے زیر اہتمام دو روزہ جے آئی ایس ایجوکیشن ایکسپو 2026 کا آغاز ہوا۔ ایکسپو میں 39 تعلیمی ادارے اپنے 185 تعلیمی پروگرام پیش کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں بی جے پی مغربی بنگال کے صدر سمیق بھٹاچاریہ، اداکار سبیاساچی چکرورتی اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
اس موقع پر دسویں اور بارہویں جماعت کے نمایاں طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ طلبہ اور والدین کے لیے مفت کیریئر کونسلنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جے آئی ایس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سردار ترنجیت سنگھ نے کہا کہ ایکسپو کا مقصد طلبہ کو بہتر تعلیمی رہنمائی اور مستقبل کے مواقع سے روشناس کرانا ہے۔

