ای سی ایل میں اراضی انتظام سے متعلق تربیتی پروگرام کا آغاز

تاثیر 22 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنکٹوریا، 22/ جون (پریس ریلیز) ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) کے ہیڈکوارٹر میں ریونیو اہلکاروں کے لیے تین روزہ تکنیکی و ریفریشر تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ لینڈ ریونیو اینڈ اسٹیٹ (ایل آر ای) محکمہ کے زیر اہتمام منعقدہ اس پروگرام کا مقصد اراضی کے انتظام، حصولِ اراضی اور متعلقہ قانونی امور سے وابستہ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب میں ای سی ایل کے ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) گریش گوپی ناتھن نائر سمیت متعدد سینئر افسران نے شرکت کی۔ پہلے روز کے مختلف سیشنوں میں اراضی کے حصول کی پالیسی، کوئلہ کانوں کے قومیانے کے قانون 1973، مختلف اقسام کی زمینوں کے انتظام اور سروے و ریونیو منصوبہ بندی کے موضوعات پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔
24 جون تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں ماہرینِ قانون اور محکمۂ اراضی کے سینئر افسران مختلف تکنیکی اور قانونی موضوعات پر خطاب کریں گے۔