عوام ملازمین کو ٹھنڈا پانی فراہمی کیلئے لگائے گئے واٹر کولر مشین کا ڈی ایم نے کیا افتتاح

تاثیر 24 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) شدت کی گرمی کے پیش نظر عوام اور ملازمین کو پینے کا ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لئے روہتاس کلکٹریٹ کے احاطہ میں ضلع کلکٹر روہتاس شری دیپک کمار مشرا کے ہاتھوں وہاں لگائے گئے ایک واٹر کولر سسٹم مشین کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر روہتاس نے بتایا کہ یہ واٹر کولر ڈالمیا سیمنٹ انڈسٹریز کے تعاون سے محکمہ صنعت کے جنرل منیجر کی کوششوں کی بدولت نصب کیا گیا ہے ۔ اس سے کلکٹریٹ آنے والوں کو خاصی سہولت ملیگی ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ضلع کے دیگر عوامی اور بھیڑ والی جگہوں پر بھی اسی طرح کے انتظامات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائیگی ۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ انھیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔