اروناچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں کو نقصان

تاثیر 24 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ایٹا نگر، 24 جون : اروناچل پردیش کے کچھ حصوں میں بدھ کی صبح ہوئی موسلادھار بارش نے کیی پنیور ضلع کے پوسا گاؤں، پیٹا پول اور نیپکو کالونی میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا، جس سے عام زندگی اور ٹریفک متاثر ہوا۔
مقامی لوگوں کے مطابق مسلسل بارش کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کا کٹاؤ ہوا ہے جس سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور متعلقہ انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
مٹی کے تودے اور ملبے نے پوٹین اور پوسا کو ملانے والی مرکزی سڑک کو کئی مقامات پر بند کر دیا ہے جس سے گاڑیوں کا سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس رکاوٹ نے علاقے میں روزمرہ کے سفر اور ضروری سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کو متاثر کیا ہے۔