تاثیر 27 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں، 27 جون:جموں و کشمیر کے سابق صدرِ ریاست ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا تاج ہے اور اسے صدیوں پرانی مذہبی ہم آہنگی، بقائے باہمی اور مشترکہ ثقافتی ورثے کی اپنی عظیم روایت کو ہر حال میں برقرار رکھنا چاہیے۔ ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ کشمیر صدیوں سے مختلف مذاہب، فلسفوں اور تہذیبوں کا مرکز رہا ہے اور یہی خصوصیت اسے بھارت کی تکثیری تہذیب کی ایک منفرد علامت بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین المذاہب مکالمے کا مقصد کسی مذہب کی برتری ثابت کرنا نہیں بلکہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان احترام، اعتماد اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو نفرت نہیں بلکہ محبت کی ضرورت ہے۔ ہم مختلف مذاہب اور زبانوں سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن سب سے پہلے انسان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذاہب مختلف راستوں کے باوجود ایک ہی خدا کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔

