تاثیر 29 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ایودھیا، 29 جون : رام مندر چندہ معاملے میں پیر کے روز تمام 8 ملزمان کو عدالت میں ورچوئل طور پر پیش کیا گیا۔ پولیس نے کسی بھی ملزم کے ریمانڈ کی درخواست نہیں کی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اب اس مقدمے کی اگلی سماعت 13 جولائی کو ہوگی۔ اس وقت تک تمام ملزمان جیل میں ہی رہیں گے۔
دریں اثنا، ایودھیا بار ایسوسی ایشن میں وکلا کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی وکیل ان تمام ملزمان کی جانب سے مقدمہ نہیں لڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں رام جنم بھومی تھانے میں رام مندر ٹرسٹ کے ٹرسٹی کرشن موہن کی شکایت پر 8 نامزد افراد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش حلقہ افسر ایودھیا آشوتوش تیواری کے سپرد کی گئی ہے۔

