آسام میں پرو پنجا لیگ کی انٹری، ریاست کے 18 کھلاڑی عالمی چیمپئن شپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے لیے منتخب

تاثیر 3 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 3 جولائی: پرو پنجا لیگ نے جمعہ کو آسام میں اپنی توسیع کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال نئی دہلی میں منعقد ہونے والی 47 ویں عالمی آرم ریسلنگ چیمپئن شپ اور 28 ویں پیرا آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے ریاست کے 18 آرم ریسلرز کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
گوہاٹی کے ہوٹل پلاسیو میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پرو پنجا لیگ کے شریک بانی پروین دباس، پیپلز آرم ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (پی اے ایف آئی) کی صدر پریتی جھنگیانی اور پیپلز آرم ریسلنگ ایسو سی ایشن آسام کے صدر کیلاش شرمانے مشترکہ طور پر اس ایسوسی ایشن کا اعلان کیا۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے منتخب آسامی کھلاڑیوں کا بھی تعارف کرایا گیا۔
ہندوستانی ٹیم کے لیے منتخب کیے گئے آسامی ایتھلیٹس میں دیبانگنا بوردولے ، سمیت مالی، اجل گوگوئی، ڈمپل کلیتا، پائل بھومک، انیشا شرما، کمالیکا داس، اسمرتوم بروا، راج ہزاریکا، رتوراج پانڈے، بٹو کلیتا، پرشمیتا گوگوئی، انجو کماری، منوج دیب ناتھ،کریتیکا داس نین بورا ،دگنت کمار پھوکن اورمرنمے پاٹ گیری شامل ہیں ان میں پرشمیتا گوگوئی، پائل بھومک اور رتوراج پانڈے نے پرو پنجا لیگ کے لیے گولڈن ٹکٹ بھی حاصل کیے ہیں۔