مال ایکو پارک میں “ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کے تحت مالداہ ریلوے ڈویژن کی جانب سے شجرکاری مہم کا انعقاد

تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم)
مالدہ ایکو پارک میں ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت مالدہ ڈویژن کی جانب سے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویژن نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے تئیں اپنے عزم کو دہراتے ہوئے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس مہم اس شجرکاری مہم کی قیادت مالدہ ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے مینیجر  شری منیش کمار گپتا اور ایسٹرن ریلوے ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن ، مالدہ کی صدر شریمتی منیشا گپتا نے مشترکہ طور پر کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈویژنل ریلوے مینیجر شری امریندر کمار موریہ، چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انوپا گھوش، سینئر برانچ افسران، ریلوے  ای ار ڈبلیو ڈبلیو کے اراکین نے پودے لگائے۔اس پروگرام کا انعقاد مالدہ ڈویژن کے انوائرمنٹ اینڈ ہاؤس کیپنگ مینجمنٹ  ڈپارٹمنٹ نے سینئر ڈویژنل مکینیکل انجینئر  شری پردیپ داس کی نگرانی میں کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ریلوے مینیجر نے زور دے کر کہا کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ آج لگایا گیا ہر پودا آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور سرسبز مستقبل کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک اہم سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے ریلوے ملازمین اور عام شہریوں سے روزمرہ کی زندگی میں ماحول دوست عادات اپنانے کی اپیل کی۔