ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے نظریات وکست بھارت کی راہ روشن کر رہے ہیں: وزیر اعظم مودی

تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 6 جولائی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے 125 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے سب سے نمایاں معماروں میں سے ایک تھے، جن کی پوری زندگی دانشمندی، ہمت اور قومی خدمت کے لیے غیر متزلزل لگن کی علامت رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کی دور اندیشانہ سوچ آج بھی ملک کی رہنمائی کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے آج ایکس پر لکھا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے اپنی زندگی ہندوستان کی یکجہتی ، وقار اور ترقی کے لیے وقف کردی۔ وہ ایک شاندار مفکر اور ماہر تعلیم تھے جنہوں نے اختراع اور مستقبل کے حوالے سے تعلیم کو فروغ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بطور وزیر صنعت انہوں نے صنعتی خود انحصاری کی مضبوط بنیاد رکھی اور روایتی صنعتوں اور ذرائع معاش کے تحفظ پر بھی زور دیا۔