ڈوڈہ اور کشتواڑ میں موسلادھار بارش کے بعد بغلیہار ڈیم کے تین گیٹ کھولے گئے

تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 06 جولائی: ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں مسلسل بارش کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہونے پر ضلع رام بن میں واقع بغلیہار ڈیم کے تین گیٹ پیر کے روز کھول دیے گئے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق موسم کی صورتحال اور دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے چناب کے کناروں سے دور رہیں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔