صدرِ جمہوریہ ہند کو6 ممالک کے سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں

تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،06جولائی:صدر جمہوریہ ہنددروپدی مرمو نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں چھ ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنروں کی اسناد کو قبول کیا۔راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران موزمبیق، نکاراگوا، سرینام، جمہوریہ گیبون، منگولیا اور بہاماس کے سفیروں کی سفارتی اسناد قبول کیں۔
جن سفیروں نے صدرِ جمہوریہ کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں، ان میں آرمانڈو پیڈرو میوآنے، جمہوریہ موزمبیق کے جونیئرہائی کمشنر،محترمہ نادیسکا ایمارا کتھبرٹ کارلسن، جمہوریہ نکاراگوا کی سفیر،محترمہ ہنیشا جے رام، جمہوریہ سرینام کی سفیر،اوریلیاں مارسل مِنتسا نگوئیما، جمہوریہ گیبون کے ہائی کمشنر، ڈاکٹر اْلزیئت لووسانجاو، منگولیا کے سفیر، پیٹر نکولس سائمنیٹ، دولتِ مشترکہ بہاماس کے ہائی کمشنرشامل تھے۔ اسناد پیش کرنے کا یہ باضابطہ عمل ہندوستان اور متعلقہ ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور ہندوستان میں اپنے فرائض انجام دینے والے نئے تعینات ہونے والے سفارت کاروں کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا ایک قدم ہے۔