تاثیر 11 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور( منہاج عالم) بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر نتیش کمار سے جے ڈی یو کے بھاگلپور ضلع صدر وویکانند گپتا نے ایک خیر سگالی ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وویکانند گپتا نے نتیش کمار کو بھاگلپور کی مشہور لوک آرٹ ‘منجوشا پینٹنگ’ پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر بہار قانون ساز کونسل کے رکن اور جے ڈی یو کے ریاستی خزانچی للن صراف بھی موجود تھے۔ملاقات میں تنظیمی سرگرمیوں، بھاگلپور ضلع کی ترقی اور عوامی مفادات سے جڑے مختلف مسائل پر مثبت بات چیت ہوئی۔ ضلع صدر نے بتایا کہ انہیں قومی صدر نتیش کمار سے اہم تنظیمی ہدایات اور رہنمائی حاصل ہوئی ہے، جو تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی کاموں کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔اس بات کی جانکاری جے ڈی یو بھاگلپور کے ضلع ترجمان شیلیندر تومر نے فراہم کی ہے۔