فلم ’’اتر دا پتر‘‘ کا ٹائٹل سانگ جاری کیا گیا

تاثیر 11 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 11 جولائی :اداکار انو کپور کی آنے والی فلم ’’اتر دا پتر‘‘ کا انتہائی متوقع ٹائٹل سانگ جاری کر دیا گیا ہے۔ طز و مزاح اور پرجوش موسیقی سے بھرا یہ نغمہ فلم کی منفرد کہانی اور مزاجکی جھلک پیش کرتا ہے۔ اس کی ریلیز سے پہلے ملک بھر میں خصوصی پریمیئرز منعقد کیے گئے، جس سے شائقین کو فلم کی موسیقی کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔
فلم کے ٹائٹل ٹریک میں روہت شرما کی موسیقی اور ہدایت کار رویندر سیواچ کے دلچسپ بول شامل ہیں، جب کہ گلوکار رومی نے اپنی دمدار آواز سے اسے منفرد بنا دیا ہے۔ فلم کا دوسرا نغمہ’’کیوں نہیں ہوتا جیسے چاہوں میں‘‘ کو راجہ حسن نے گایا اور کمپوز کیا ہے۔ فلم کی کہانی ’’کرم بڑے یا قسمت؟‘‘جیسے سوال کے ارد گرد گھومتی ہے اور طنزو مزاح کے ذریعے زندگی، قسمت اور کرم کے درمیان تعلق کو تفریحی انداز میں پیش کرتی ہے۔