تاثیر 11 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11 جولائی : ہندوستانی بحریہ کے سمندری بیڑے میں ایک اور جدید اسٹیلتھ فریگیٹ مہندرگیری کو آج شامل کیا گیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وشاکھاپٹنم میں مہندرگیری کو ایک ایسے وقت میں بحریہ میں شامل کیا جب ہندوستان کے مشرقی سمندری علاقے کی اسٹریٹجک اور سمندری اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ مہندرگیری کی بحریہ میںشمولیت سے بحر ہند کے علاقے میں ہندوستان کی نگرانی کی صلاحیتوں اور آپریشنل رسائی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اس فریگیٹ کو بحریہ کے مشرقی بیڑے میں تعینات کیا جائے گا۔
پروجیکٹ 17اے کلاس کا چھٹا اسٹیلتھ فریگیٹ ’’مہیندرگیری‘‘ صرف ایک جہاز نہیں ہے بلکہ یہ ’’ میک ان انڈیا‘‘کے جذبے اور ہمارے گھریلو سطح پر دفاعی ساز وسامان تیار کرنے کی ہمارے شپ یارڈز کی انجینئرنگ صلاحیتوں کا 6,670 ٹن وزنی اوتار ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز ڈیزائن بیورو میں ان -ہاوس ڈیزائن اور ممبئی کے مجھگاوںڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ میں تیار کردہ یہ فریگیٹ پہلے کے ڈیزائنوں کے مقابلے ایک نسل کی چھلانگ کی نمائندگی کرتا ہے۔

