رامائن میری بیٹی راہا کی بڑے پردے پر پہلی فلم ہوگی: رنبیر کپور

تاثیر 24 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،24 جولائی:بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی انتہائی متوقع فلم “رامائن” کو اپنے کیریئر کا سب سے خاص اور یادگار پروجیکٹ قرار دیا ہے۔ سین ڈیاگو کامک ۔کان (ایس ڈی سی سی ) میں پروڈیوسر نمیت ملہوترا، ہدایت کار نتیش تیواری اور اداکار یش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے رنبیر نے فلم سے متعلق ایک جذباتی انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ “رامائن” ان کی دو سالہ بیٹی راہا کپور کی بڑی اسکرین پر دیکھی جانے والی پہلی فلم ہوگی۔ رنبیر نے کہا، “میں اس حوالے سے بے حد پرجوش ہوں۔ یہ ہمارے خاندان کے لیے بھی ایک نہایت خاص لمحہ ہوگا۔”
رنبیر نے بتایا کہ جب انہیں بھگوان رام کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تو ان کے ذہن میں کئی سوالات اور خدشات تھے۔ انہوں نے کہا، “میں سوچ رہا تھا کہ کیا میں اس کردار کے ساتھ انصاف کر سکوں گا؟ کیا میں اس کا اہل ہوں؟ لیکن آہستہ آہستہ وہ خوف شکرگزاری میں بدل گیا۔