طلباء کو بھڑکا کر احتجاج کی آڑ میں تشدد یا گڑبڑی برداشت نہیں کی جائے گی :وزیر اشوک چودھری

تاثیر 24 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،24جولائی: حکومت بہارکے وزیر اشوک چودھری نے طلبہ کے احتجاج پر اپوزیشن پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے ہی طلباء کے مطالبات پر اپنا موقف واضح کر چکے ہیں، اس کے باوجود اپوزیشن بھارت بند کی کال دے رہی ہے۔ ان کے مطابق اپوزیشن طلبہ کے احتجاج کی ا?ڑ میں محض سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اشوک چودھری نے کہا کہ جمہوریت میں ہر فرد اور تنظیم کو اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کرنے کا حق ہے۔ حکومت کسی کے جمہوری حقوق کی مخالفت نہیں کرتی لیکن اگر کسی احتجاج کے دوران امن و امان میں خلل ڈالنے یا تشدد بھڑکانے کی کوشش کی گئی تو انتظامیہ سخت کارروائی کرے گی۔
وزیر نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور حکومت ان کے مفادات کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود طلبہ تحریک سے نکلے ہیں لیکن اس طرح کا برتاو? کبھی نہیں کیا۔ ان کا ماننا تھا کہ اپوزیشن طلبہ کو بھڑکا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔اشوک چودھری نے اسمبلی کے اندر اپوزیشن کے رویہ پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اراکین کے ساتھ اپوزیشن کا رویہ جمہوری روایات اور پارلیمانی طرز عمل سے متصادم ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ ایوان کا وقار برقرار رکھیں۔