وژنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو برآمدات و درآمدات کی منظوری، 18 اگست سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی/ترواننت پورم، 25 جولائی : کیرالہ میں واقع وِژنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو بیرونِ ملک کے ساتھ سامان کی برآمد اور درآمد شروع کرنے کے لیے کسٹمز (محکمہ محصولات) کی منظوری مل گئی ہے۔وِژنجم انٹرنیشنل سی پورٹ لمیٹڈ (وی آئی ایس ایل) نے ہفتہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ سنٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز نے بندرگاہ پر درآمد و برآمد کارگو آپریشن شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت 18 اگست 2026 سے بندرگاہ پر باضابطہ طور پر درآمدات اور برآمدات کا آغاز ہوگا۔
24 جولائی کو جاری سی بی آئی سی کے حکم کے مطابق، ترواننت پورم کے قریب واقع وِژنجم بین الاقوامی بندرگاہ اب تک صرف ایک بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ ہب کے طور پر کام کر رہی تھی، لیکن 18 اگست 2026 سے یہاں درآمد اور برآمد مال کی باقاعدہ نقل و حمل بھی شروع ہو جائے گی۔