سی جے پی کے ترجمان سوربھ داس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کیا

تاثیر 27 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 جولائی:پیر کو، سی جے پی کے ترجمان سوربھ داس نے طلباء کی تحریک میں شامل مظاہرین کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کیا، جو سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا حصہ ہے۔ داس نے ٹویٹر پر لکھا، “ہمیں آسام، مغربی بنگال اور بہار جیسی ریاستوں میں مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ طلباء اور دیگر مظاہرین کو نشانہ بنائے جانے، حراست میں لیے جانے یا گرفتار کیے جانے کی متعدد رپورٹوں پر گہری تشویش ہے۔؎
انہوں نے کہا، سی جے پی نے اپنا ملک گیر احتجاج اسی و عدے پر ختم کیا جب حکومت نے ہمیں یقین دلایا کہ کسی بھی مظاہرین کے خلاف ابھی یا مستقبل میں کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جائے گی۔ “سب سے پہلے، ہم ہر مظاہرین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہماری قانونی ٹیم، متعلقہ ریاستوں کے بہترین وکلاء کے ساتھ مل کر، حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی اور انہیں ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ کام پہلے دن سے جاری ہے۔ دوم، ہم حکومت سے، خاص طور پر مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا اور مرکزی سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمیں دیئے گئے اعتماد کا فوری طور پر احترام کریں۔