کیجریوال کا آسام میں سیلاب کی سنگین صورتحال پر اظہارتشویش ، مرکزی حکومت سے مستقل حل کا مطالبہ

تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 جولائی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آسام میں سیلاب کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو اس مشکل وقت میں آسام کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہئے۔
بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اروند کیجریوال نے کہا کہ آسام میں سیلاب کی سنگین صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں آسام کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ آسام میں سالانہ سیلاب کے مسئلہ کا مستقل حل نکالے تاکہ لوگوں کو بار بار اس طرح کی آفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں اور ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ آسام کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں اور امدادی سرگرمیوں میں تعاون کریں۔