صدرجمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، لوک سبھا اسپیکر اور وزیر اعظم نے دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دی

تاثیر 01 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم اگست: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگر رہنماؤں نے ہفتہ کو گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ جیتنے والوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر جمہوریہ مرمو نے ایکس پر لکھا کہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں 2026میں مردوں کے جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا اور کانسے کا تمغہ جیتنے والے یشویر سنگھ، ڈیکاتھلون میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی تیجسون شنکر اور خواتین کے57کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر یامنی موریہ کی شاندار کارکردگی نے ملک کو بے پناہ فخر اور خوشیوں کا احساس کرایاہے۔ ان کی اس جیت نے ہندوستان کو جوڈو کاتیسرا تمغہ دلایا ہے، جو اس کھیل میں ملک کی بڑھتی ہوئی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ کی ہمت، پختہ ارادے اور لڑنے کے جذبے نے ملک کو عزت بخشی ہے۔