جموں سے تیرتھ یاتریوں کا 27 واں جتھہ وادی کے لئے روانہ

تاثیر 04 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 04 اگست: شری امرناتھ یاترا کے لیے 964 تیرتھ یاتریوں پر مشتمل 27واں قافلہ منگل کی علی الصبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بھگوتی نگر یاتری نیواس، جموں سے بالتل بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قافلہ صبح 3 بج کر 5 منٹ پر 39 گاڑیوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ ان میں 21 بسیں، 8 درمیانی اور 10 ہلکی موٹر گاڑیاں شامل تھیں۔ قافلے میں 744 مرد، 177 خواتین، ایک بچہ، 32 سادھو اور 10 سادھویاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق تازہ قافلے کی روانگی کے بعد جاری یاترا کے دوران جموں کے بھگوتی نگر یاتری نیواس سے روانہ ہونے والے یاتریوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 712 تک پہنچ گئی ہے۔