کتب بینی انسانی ذہن کو یکسوئی کے ساتھ غور و فکر کی طاقت بھی عطاء کرتی ہے : پروفیسر مشتاق احمد

تاثیر 05 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سی ۔ایم ۔کالج دربھنگہ میں این ۔بی ۔ٹی کتاب نمائش
دربھنگہ(فضا امام):کتب بینی کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی مہیم چلائی جا رہی ہے اور اس کا خاص مقصد یہ ہے کہ عصر حاضر میں جب ڈیجیٹل اور دیگر ٹیکنالوجی کا زور ہے ایسے وقت میں کتب بینی پر بحث کے دروازے کھل رہے ہیں اور یہ حقیقت سامنے آ رہی ہے کہ کتاب پڑھنا صرف ذہن کو یکسوئی ہی نہیں بلکہ غور و فکر کی طاقت بھی عطاء کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر مشتاق احمد پرنسپل سی ۔ایم ۔کالج دربھنگہ نے کیا ۔پروفیسر احمد کالج احاطے میں نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے کتاب نمائس کے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔واضح ہو کہ ٹرسٹ نے پانچ روزہ کتب نمائش کا اہتمام کیا ہے جو 5تا 10 اگست 2026 کالج کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ عوام کے لئے کھلا رہے گا ۔پروفیسر احمد نے کہا کہ کتاب کے سینکڑوں ٹائٹل ہیں جن میں ادب ،سائنس ،تاریخ اور دیگر موضوعات پر مستند مصنفین کی ہندی ،انگریزی ،اردو ،میتھلی اور دیگر زبان کے تراجم شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم این بی ٹی اور خاص طور پر بہار کے انچارج محمد محفوظ عالم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے کالج میں یہ علمی و ادبی پروگرام منعقد کیا ۔۔اس موقع پر کالج کے تمام اساتذہ و طلبہ طالبات موجود تھے ۔اس کتب نمائش کی اہمیت و افادیت پر پروفیسر مینک سریوا ستو،ڈاکٹر ابصار عالم ۔ڈاکٹر وجے سین پانڈے ،ڈاکٹر مرزا روح اللہ بیگ ،ڈاکٹر پوجا شرما ،ڈاکٹر راٹھور ،ڈاکٹر دینس شاہ ،ڈاکٹر سریتا بھوانی ،ڈاکٹر مسرت فیضی ۔ڈاکٹر پونم کماری وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس طرح کے علمی و ادبی کتب نمائش کو کالج میں تعلیمی ماحول کو سازگار بنانے کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا ۔آخر میں ٹرسٹ کے انچارج آفیسر محفوظ عالم نے خوشی کا اظہار کیا کہ اس پروگرام میں کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے جس جوش اور خوشی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے سبھوں کے تئیں اظہار تشکر پیش کیا ۔