جموں میں ستمبر سے نیشنل انڈر-17 بوائز و گرلز شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا

تاثیر 06 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 06 اگست:جموں میں 28 ستمبر سے 6 اکتوبر تک نیشنل انڈر-17 بوائز و گرلز شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس قومی سطح کی چیمپئن شپ کی میزبانی کنگڑا فورٹ بینکوئٹ ہال، برنائی میں آل جموں و کشمیر چیس ایسوسی ایشن کرے گی۔ایسوسی ایشن کے مطابق یہ چیمپئن شپ ورلڈ، ایشین اور کامن ویلتھ شطرنج چیمپئن شپ کے لیے کھلاڑیوں کے براہِ راست انتخاب کا اہم ذریعہ ہوگی۔
مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان مجموعی طور پر 9 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔