ڈپریشن اور بے بنیاد الزامات سے تنگ آکر فلائی اوور سے لڑکی نے لگائی چھلانگ

تاثیر 09 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمددانش)بہار شریف میں لہیری تھانے کے سامنے ایک 14 سالہ لڑکی نے فلائی اوور سے چھلانگ لگا دی۔ دونوں ٹانگیں اور ایک بازو بری طرح فریکچر ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے لڑکی کو اسپتال پہنچایا۔ اس کی حالت فی الحال نازک بتائی جارہیہے۔ متاثرہ کی شناخت پکی تالاب محلہ کے رہائشی محمد ریاض کی بیٹی عرشی فلک کے نام سے ہوئی ہے۔اسپتال میں درد سے کراہتے ہوئے عرشی نے بتایا کہ اس نے یہ خودکشی کا قدم ڈپریشن کی وجہ سے اٹھایا۔ لڑکی کا الزام ہے کہ اس کی بڑی بہن فرحین پروین نے اس پر کچھ جھوٹا اور زبردستی کا الزام لگایا تھا۔ طعنوں اور جھوٹے الزامات سے پریشان ہو کر اس نے اوور برج سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لینے کا فیصلہ کیا۔ واضح ہو کہ   مذکورہ فلائی اوور حال ہی میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بنایاگیا ہے  ۔