تاثیر 10 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کاٹھمنڈو، 10 اگست: نیپال میں ہندوستان کے سفیر نوین سریواستو نے آج یہاں وزیر اعظم بالیندر شاہ سے ملاقات کی۔ سنگھ دربار میں وزیر اعظم کے دفتر میں ہونے والی یہ اہم ملاقات تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ میٹنگ میں دونوں ملکوں کے نمائندے موجود تھے۔
نیپالی وزیر اعظم کے سکریٹریٹ نے بتایا کہ ملاقات میں نیپال اور ہندوستان کے درمیان باہمی تعلقات، دو طرفہ تعاون اور مختلف عصری مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم میٹنگ میں اٹھائے گئے موضوعات کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہے۔
ہندوستانی سفیر سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم بالیندر شاہ کی چین اور امریکہ کے سفیروں سے بھی اسی طرح کی ملاقات متوقع ہے۔ وزیر اعظم شاہ کی ہندوستان اور چین کے سفیروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے ملاقاتوں کو نیپال کی خارجہ پالیسی اور دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

