تاثیر 10 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 10 اگست:نیٹ کے سوالیہ پرچے کے لیک معاملے میں جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبا پر طاقت کے استعمال اور پولیس کارروائی پر پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے پیر کو پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا ۔ اس دوران ممبران پارلیمنٹ نے نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں بڑے بڑے پوسٹر لے کر امت شاہ سے جواب کا مطالبہ کیا ۔احتجاج میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں نے حصہ لیا۔

