شراب کے نشے میں ہنگامہ کرتے دو گرفتار

تاثیر 11 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفیٰ) سمری تھانہ حلقہ کے سمری گاؤں میں پیر کی رات شراب کے نشے میں ہنگامہ کر رہے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سمری باشندہ مرحوم چندرشیکھر ٹھاکر کے بیٹے پریم کمار ٹھاکر (33) اور سمری باشندہ آنجہانی رام پرساد مہتو کے بیٹے انگد کمار مہتو (37) کے طور پر ہوئی ہے۔ بریٹھ اینالائزر سے کی گئی جانچ میں دونوں کے شراب پینے کی تصدیق ہوئی۔ تھانہ صدر اروند کمار نے بتایا کہ دونوں کے خلاف ایکسائز ایکٹ کی دفعہکے تحت ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی گئی ہے