سلمان خان نے کھولا ’بگ باس 20‘ کا سب سے بڑا راز، ہر کنٹسٹنٹ کو ملے گا ’ایکسٹرا لائف لائن‘

تاثیر 12 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 12 اگست: ریئلٹی شو ’بگ باس ہندی‘ اپنے 20ویں سیزن کے ساتھ نئے ٹوئسٹ اور بدلے ہوئے گیم پلے کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہے۔ جیو ہاٹ اسٹار اور کلرز نے شو کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس میں سلمان خان نے اس سیزن کے سب سے بڑے ٹوئسٹ ’ایکسٹرا لائف لائن‘ سے پردہ اٹھایا ہے۔
ٹریلر میں سلمان ایک مقابلے کے دوران پہنچ کر کھیل روک دیتے ہیں اور اپنے خاص انداز میں کہتے ہیں، ’’بگ باس میں ملے گا، میری جان… ایکسٹرا لائف لائن۔‘‘
نئے ٹوئسٹ کے مطابق اس بار گھر میں ہر کنٹسٹنٹ کو ایک اضافی موقع ملنے والا ہے۔ تاہم یہ لائف لائن کب، کیسے اور کن حالات میں کارآمد ہوگی، اس کی مکمل تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ یہی اس سیزن کے سب سے بڑے سسپنس میں سے ایک ہوگا۔
شو کے ٹریلر سے واضح ہے کہ اس بار مقابلہ کرنے والوں کے لیے محفوظ انداز میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔ انہیں خطرہ مول لینے، حکمت عملی تبدیل کرنے اور صحیح وقت پر ملنے والے اس اضافی موقع کا استعمال کرنے کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
20ویں سیزن کے تاریخی مرحلے پر جیو اسٹار میں ہندی و انگلش انٹرٹینمنٹ بزنس کے سربراہ آلوک جین نے کہا کہ 20 سیزن مکمل کرنا کسی بھی انٹرٹینمنٹ فرنچائز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار گیم پلے میں نئی پرتیں اور چیلنجز شامل کیے گئے ہیں، جو کنٹسٹنٹس کو مسلسل اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کریں گے۔