ترنگا یاترا میں نظر آیا حب الوطنی کا جوش

تاثیر 13 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفیٰ)بلاک ہیڈکوارٹر احاطے سے جمعرات کو بی ڈی او وکرم بھاسکر کی قیادت میں ترنگا یاترا نکالی گئی۔ موٹر سائیکلوں پر ترنگا لے کر نکلی اس یاترا میں بڑی تعداد میں افسران، عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔یاترا میں سنگھواڑہ تھانہ صدر بسنت کمار، منریگا پی او رمیندر کمار، بی ای او ونود کمار، بی اے او وملیش کمار مشرا، بلاک ناظر وویک کمار شرما، اردو مترجم محمد تنویر عالم، مکھیا پپو چودھری، گنیش چوبے سمیت بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے ترنگا یاترا بلاک ہیڈکوارٹر سے شروع ہو کر لال پور، رام پورہ ہوتے ہوئے تیلیا پوکھر چوک پہنچی۔ وہاں سے بٹھولی کے راستے یاترا دوبارہ بلاک ہیڈکوارٹر پہنچی۔ اس دوران شرکاء میں حب الوطنی کا جوش دکھائی دیا اور قومی پرچم کے ساتھ لوگوں نے جوش و خروش سے یاترا میں حصہ لیا