آر جی کر معاملے میں ترنمول کے سابق ایم ایل اے نرمل گھوش اڈیشہ سے گرفتار

تاثیر 13 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 13 اگست:آر جی میڈیکل کالج اور اسپتال میںمیں ایک خاتون ڈاکٹر انٹرن کی عصمت دری اور قتل کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ پانہ ہاٹی سے ترنمول کانگریس کے سابق ایم ایل اے نرمل گھوش کو اڈیشہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر آر جی کر میں پیش آئے واقعہ کے بعد متاثرہ کی لاش کے جبری تدفین میں اہم کرد ار اداکیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کے والد نے پیر کو شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ پولیس اسٹیشن میں نرمل گھوش سمیت تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ اس ایف آئی آر کی بنیاد پر نرمل گھوش کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، نرمل گھوش نئی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ہی اڈیشہ چلے گئے تھے اور وہاں چھپ کر رہ رہے تھے۔ پولیس کی توجہ سے بچنے کے لیے وہ نیا سم کارڈ استعمال کر رہا تھا۔ وہ اس سم کارڈ کے ذریعے اپنے کچھ قریبی ساتھیوں سے رابطے میں تھا۔
منگل کو پولیس نے موبائل فون کے ٹاورلوکیشن کی بنیاد پر نرمل گھوش کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ جس کے بعد انہوں نے اس کی تلاش تیز کردی۔ جمعرات کی صبح تقریباً 9 بجے پولیس نے پوری کے قریب ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا اور نرمل گھوش کو گرفتار کر لیا۔