سوربھ گنگولی نے کولکاتا میں آئی ٹیک کے ایپل پریمیم پارٹنر اسٹور کا افتتاح کیا

تاثیر 14 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 14/ اگست (تاثیر بیورو) سابق بھارتی کپتان و معروف کرکٹر سوربھ گنگولی نے ایکروپولس مال میں iTech کے نئے ایپل پریمیم پارٹنر اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر iTech کے بانی و سی ای او اُدت ڈوکانیہ سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔ 2100 مربع فٹ پر محیط یہ اسٹور ایپل کے عالمی پریمیم پارٹنر معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جہاں صارفین کو آئی فون، آئی پیڈ، ایپل واچ، ایئر پوڈز اور دیگر مصنوعات کے ساتھ ماہرین کی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔ افتتاح کے موقع پر سینکڑوں صارفین اور ایپل شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی۔ سوربھ گنگولی نے کہا کہ وہ برسوں سے ایپل مصنوعات استعمال کر رہے ہیں اور کولکاتا میں پورے ایپل ایکو سسٹم کو ایک ہی چھت تلے دستیاب دیکھ کر خوشی ہوئی۔ iTech کے مطابق ستمبر 2026 تک مشرقی ہندوستان میں مزید چار اسٹور کھولنے کا منصوبہ ہے۔ کمپنی فی الحال 35 اسٹورز اور 7 سروس سینٹرز چلا رہی ہے۔