تاثیر 14 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ہوڑہ: سنکرائل تھانہ کے تحت دھولا گڑھ آؤٹ پوسٹ کی نئی عمارت کا افتتاح ہوڑہ سٹی پولیس کے کمشنر آف پولیس، جوائنٹ کمشنر آف پولیس، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ساؤتھ) سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں عمل میں آیا۔ نئی عمارت سے علاقے میں گشت کا نظام مزید مستحکم، ہنگامی حالات میں فوری کارروائی اور مقامی باشندوں و مسافروں کی سلامتی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر شہری سہولت اور فوری انصاف کے عزم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ پولیس نے متعدد چوری یا گمشدہ موبائل فون برآمد کرکے ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے، جبکہ مالی دھوکہ دہی و چوری کے ذریعے شہریوں سے ہڑپ کی گئی رقم بھی بازیاب کرکے متاثرین کو واپس کی گئی۔

