یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نیاآباد سیو آور سول فاؤنڈیشن کی جانب سے سویٹی خان کی قیادت میں ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر ہندوستان بلڈنگ، چاندنی چوک میٹرو اسٹیشن کے سامنے قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور دیگر معززین موجود تھے۔ تصویر میں قمرالزماں صاحب بھی نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔