حکومت جلد ہی ‘ بینکنگ فار وکست بھارت’ پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے گی

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 اگست: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو اعلان کیا کہ مرکزی حکومت جلد ہی بینکنگ فار وکست بھارت” پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے گی۔ کمیٹی کا مقصد 2047 تک ہندوستان کے ترقی یافتہ ملک بننے کے ہدف کے مطابق بینکنگ سیکٹر کا جامع جائزہ لینا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے یہ بات قومی دارالحکومت نئی دہلی میں دو روزہ ‘پی ایس بی کنکلیو’ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیتا رمن نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بینکنگ سیکٹر کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ‘وکست بھارت 2047’ کا ہدف زیادہ دور نہیں ہے۔ ‘وکست بھارت’ کے لیے بینکنگ سسٹم پر بات کرنے کے لیے اس سے بہتر وقت نہیں ہو سکتا، خاص طور پر جب تمام پبلک سیکٹر بینکوں (پی ایس بی) اور مالیاتی اداروں نے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے اصلاحات کا راستہ اپنایا ہو۔