ڈیٹنگ ایپ پر فرضی پروفائل بنا کر 67 سالہ بزرگ کو جال میں پھنسایا، اکاؤنٹ سے 1.30 لاکھ روپے نکالے، دو گرفتار

تاثیر 19 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 19 اگست: ڈیٹنگ ایپ پر فرضی پروفائل بنا کر 67 سالہ بزرگ سے دوستی کرنے اور پھر ملاقات کے دوران ان کا موبائل فون چوری کرکے بینک اکاؤنٹس سے 1.30 لاکھ روپے اڑانے کے معاملے میں جنوبی مغربی ضلع پولیس نے دو نوجوان خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت دہلی کی رہنے والی جیوتسنا (26) اور مانسی (21) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیوتسنا نے فرضی شناخت کے ساتھ ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنایا تھا، جبکہ اس کی ساتھی مانسی نے پروفائل ہولڈر بن کر بزرگ سے ملاقات کی۔ موبائل چوری کرنے کے بعد دونوں نے مبینہ طور پر یو پی آئی کے ذریعے رقم منتقل کی اور ثبوت مٹانے کے لیے چوری کیا گیا موبائل فون بھی تباہ کردیا۔