تاثیر 21 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور( منہاج عالم)تزئین فاطمہ نے اپنے والد، محمد نذیر الدین، اور دیگر بہن بھائیوں پر اپنی متوفیہ والدہ، فرخندہ (مرحومہ) کے نام درج زمین کو ان کی رضامندی کے بغیر غیر قانونی طور پر بیچنے کا الزام عائد کیا ہے موضع سید پور ، حلقہ چندیری اینچل سبور ضلع بھاگلپور میں واقع کھاتہ نمبر 15، کھسرا نمبر 5 اور رقبہ 53 ڈسمپل کی زمین پر عدالت میں تقسیم کا مقدمہ (ٹائٹل سوٹ نمبر 429/2025 زیر التوا ہے۔مقدمہ جاری ہونے کے باوجود والد اور دیگر رشتہ داروں نے تلمت خاتون کو یہ زمین فروخت کر دی اور مزید فروخت کی کوشش کر رہے ہیں۔ تزئین فاطمہ نے اینچل سبور کے زونل آفیسر کے پاس آف لائن اور آن لائن دونوں ذرائع سے درخواست داخل کر کے اس زمین کی داخل خارج روکنے کی اپیل کی ہے۔موجودہ صورتحال کے تحت 20 اگست 2026 کو سماعت کے لیے طلب کیا گیا لیکن دیگر فریقین کی غیر موجودگی سے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی ہے اور اگلی تاریخ کا انتظار ہے۔

