سورن ریکھا کے کنارے تجاوزات پر انتظامیہ کا بلڈوزر چلا، تین مکانات زمین دوز

تاثیر 21 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مشرقی سنگھ بھوم، 21 اگست : مانگو کے کنور بستی علاقے میں جمعہ کے روز سورن ریکھا ندی کے کنارے تجاوزات ہٹانے پہنچی انتظامیہ کی ٹیم نے جے سی بی سے تین مکانات منہدم کر دیئے۔ انہدامی کارروائی کے دوران اپنے آشیانوں کو ٹوٹتا دیکھ کر متاثرہ خاندان جذباتی ہو کر روتے رہے اور ہاتھ جوڑ کر حکام سے اپنے گھروں کو بچانے کی التجا کرتے رہے ۔ تاہم انتظامیہ نے کارروائی نہیں روکی اور کچھ ہی دیر میں تینوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
تجاوزات ہٹاے کے لئے انتظامی حکام کی قیادت میں پولیس دستے کی تعینانی کے دوران جے سی بی موقع پر پہنچی ۔ کارروائی شروع ہوتے ہی متاثرہ خاندانوں میں افراتفری مچ گئی ۔ متاثرین نے حکام سے کارروائی بند کرنے کی استدعا کی۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر اپنے گھر بچانے کی التجا کی لیکن انتظامیہ کی ٹیم اپنے فیصلے پر ڈتی رہی۔