ڈگری کالج ڈوڈہ کے طلباء نے چھاترو معاملے کے خلاف احتجاج کیا

تاثیر 22 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 22 اگست:ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں 14 سالہ نابالغ لڑکی کی مبینہ عصمت دری اور حمل کے سات ماہ بعد اسقاط حمل کی کوشش کے دوران موت کے واقعہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز ڈگری کالج ڈوڈہ کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے ملزم استاد کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
طلباء نے کالج سے باہر نکل کر ڈوڈہ گھٹ روڈ کو بند کر دیا اور ملزم کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کر رہے طلباء کو سڑک سے ہٹایا، جس کے بعد ٹریفک کی آمدورفت بحال کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ چھاترو میں ایک 14 سالہ لڑکی مبینہ طور پر ایک اسکول ٹیچر کے ساتھ جنسی تعلق کے بعد حاملہ ہوئی تھی۔ حمل کے سات ماہ بعد اسے مبینہ طور پر اسقاط حمل کے لیے لے جایا گیا، تاہم دورانِ علاج اس کی حالت بگڑ گئی۔