عمان سے معاہدہ آبنائے ہرمز کھولنے کی ضمانت نہیں: ایران

تاثیر 26 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تہران ،26اگست: ایران نے واضح کیا ہے کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق جاری مذاکرات کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی علامت نہیں سمجھا جائے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور عمان اس معاملے پر کچھ عرصے سے بات چیت کر رہے ہیں تاہم یہ عمل آبنائے ہرمز کھولنے کے معاملے سے الگ ہے۔ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پہلے ایک عارضی معاہدہ اور اس کے بعد حتمی معاہدہ متوقع ہے لیکن اس کا مطلب آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت بحال کرنا نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی کہا ہے کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک نیا عارضی راستہ طے پایا ہے تاہم آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے امریکا کو سابقہ مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کرنا ہوں گی۔