دربھنگہ میں 200 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی سطح کا اسپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا: سنجے سراوگی

تاثیر 28 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 28 اگست:بہار بی جے پی کے ریاستی صدر اور دربھنگہ شہر کے ایم ایل اے سنجے سراوگی نے کہا کہ وزیر اعلی سمراٹ چودھری کی قیادت میں این ڈی اے حکومت بہار کی ترقی کو ایک نئی سمت اور رفتار دینے کے لیے پرعزم ہے۔ دربھنگہ کے تاریخی نہرو اسٹیڈیم کو قومی سطح کے اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا منصوبہ اس کی ایک بہترین مثال ہے۔ تقریباً 200 کروڑ روپے کی لاگت سے 10 ایکڑ پر تیار ہونے والا یہ اسپورٹس کمپلیکس دربھنگہ کی ترقی کی جانب ایک تاریخی قدم ثابت ہوگا۔ریاستی صدر سنجے سراوگی نے پبلک سرونٹ کی رہائش گاہ کے سنکلپ آڈیٹوریم میں وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے ساتھ میٹنگ میں نہرو اسٹیڈیم اور’سینٹر آف ایکسیلنس‘ کی مجوزہ تزئین و آرائش کا تفصیلی جائزہ لیا۔