تاثیر 29 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 29 اگست: مسلسل بارش اور گنگاندی کے بڑھتے ہوئے پانی کی سطح کو دیکھتے ہوئے محکمہ ا?بی وسائل گوپال پور بلاک میں برہموتتر ڈیم کی حفاظت کے لیے حرکت میں ا?گیا ہے۔بارش سے ہونے والے کٹاو? کو ٹھیک کرنے کے لیے محکمانہ سطح پر مرمت کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔گوپال پور بلاک ڈیولپمنٹ افسر روشن کمار نے برہموتتر ڈیم کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران انہوں نے ڈیم کی کمزوری کا اندازہ لگایا اور مقام پر موجودمحکمہ آبی وسائل کے ایک جونیئر انجینئر سنجیو کمار سے جاری سیلاب سے لڑنے اور مرمت کے کام کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ پورے ڈیم کی نگرانی کی جا رہی ہے اور جہاں بھی کٹاو? یا ضرورت محسوس ہوتی ہے، محکمہ اابی وسائل فوری طور پر مرمت کر رہا ہے۔ ڈیم پر کام شروع ہونے سے مقامی لوگوں کو راحت ملی ہے۔

