تاثیر 01 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
شونیت پور (آسام)، یکم ستمبر: آسام کے جاموگڑیہاٹ کے کْسْم ٹولہ میں منگل کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ چار لین والی سڑک سے ایک سوئفٹ کار بے قابو ہو کر گہرے تالاب میں جا گری۔ حادثے میں کار کے اندر پھنسے دو افراد کی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے جائے وقع پر پہنچ کر واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔

