گوہاٹی کے مٹھ گھڑیا میں زمین کے تودے کھسکنے کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

تاثیر 01 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، یکم ستمبر: گوہاٹی کے مٹھ گھڑیا علاقے میں منگل کو ہونے والی خوفناک لینڈ سلائیڈنگ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نگین راج بنشی، چْنو راج بنشی اور ان کی بیٹی مینا راج بنشی کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ امدادی کارکنوں نے ملبہ ہٹانے کی کارروائی شروع کی۔ کافی مشقت کے بعد ایک شخص کو زندہ باہر نکال لیا گیا۔ اس کے بعد ملبے میں پھنسے دیگر افراد کی تلاش تیز کر دی گئی۔
ریسکیو آپریشن کے دوران جائے حادثہ پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ راحت اور بچاؤ ٹیم کے ارکان بھی موجود رہے۔ ملبے کو احتیاط سے ہٹا کر اندر پھنسے لوگوں کی تلاش کی گئی۔ جائے حادثہ پر مقامی لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی۔