نتن نوین نے دہلی کے اسکان مندر میں پوجا کی

تاثیر 04 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 ستمبر: جنم اشٹمی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نوین نے مشرقی کیلاش واقع اسکان مندر پہنچ کر درشن کیے اور پوجا ارچنا کی۔ اس دوران انہوں نے ملک کے عوام کی خوشی، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔
مندر میں پوجا ارچنا کے بعد نتن نوین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان شری کرشن ہم سب کے آرادھیہ ہیں۔ وہ ہمیشہ اس ملک، اس کی سناتن روایات اور ثقافت کے علم بردار رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی ادھرم کے خاتمے اور دھرم کے قیام کے لیے وقف کر دی۔