تاثیر 04 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن، 4 ستمبر:ایران میں جاری طویل جنگ کے باعث امریکی دفاعی ذخائر پر بڑھتے دباؤ کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو دیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی لاگت اپنے یورپی اتحادیوں سے وصول کرے گا۔
ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر متعدد پوسٹس کرتے ہوئے سابق صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ’’سینکڑوں ارب ڈالر‘‘ مالیت کے ہتھیار یوکرین اور نیٹو کو ’’مفت‘‘ میں دے دیے۔ انہوں نے اس اقدام کو بائیڈن کی بدانتظامی کی اصلاح قرار دیتے ہوئے کہا، ’’ہم وہ رقم مانگیں گے، چاہے اس میں کچھ دیر ہی کیوں نہ ہو۔‘‘

