تاثیر 04 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 4 ستمبر؛ مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات رام داس اٹھاولے نے جمعہ کو مٹیالا واقع ایم سی ڈی کمیونٹی ہال میں نجف گڑھ زون کے کچرا چننے والے صفائی کارکنوں میں ’نمستے‘ اور ’آیوشمان‘ کارڈ تقسیم کیے۔
وزارت کے مطابق قومی مشینی صفائی ماحولیاتی نظام (نمستے) اسکیم کے تحت کچرا چننے والے کارکنوں کو باقاعدہ شناخت اور سماجی تحفظ فراہم کرنا ایک اہم قدم ہے۔ اس اسکیم کا مقصد خطرناک دستی صفائی کا خاتمہ، صفائی کے کام میں مشینوں کا استعمال بڑھانا اور کارکنوں کو ہنرمندی کی تربیت و سماجی تحفظ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

