ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں اردو مشاعرہ منعقد کیا گیا

تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 10 ستمبر: ضلع ڈوڈہ کے ٹاؤن ہال میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے ذیلی دفتر کے زیر اہتمام ضلع سطح کا مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرے میں معروف شعراء ، ادیبوں، دانشوروں، معززین، نوجوانوں اور ادب سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ انل کمار ٹھاکر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے مشاعرے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کی ادبی اور ثقافتی روایات کے تحفظ کے لیے ایسی سرگرمیاں اہم ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو اپنی لسانی اور ثقافتی وراثت سے جڑے رہنے کی تلقین کی۔